ہم نے بھارت کو اپنی مرضی کےوقت اورمقام پر جواب دیا: وزیر اعظم عمران خان

ہم نے بھارت کو اپنی مرضی کےوقت اورمقام پر جواب دیا: وزیر اعظم عمران خان
ہم نے بھارت کو اپنی مرضی کےوقت اورمقام پر جواب دیا: وزیر اعظم عمران خان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج کے دن پاکستان نے  بھارت کو اپنی مرضی کےوقت اورمقام پر جواب دیا۔ ہم بات چیت کے ذریعے تمام تنازعات کا حل نکالنے کیلئے تیار رہتے ہیں، لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) پر جنگ بندی کی بحالی ہوچکی، اس پر پیشرفت کا ذمہ دار بھارت ہے۔

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دو سال مکمل ہونے پر  وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کیخلاف فضائی حملےکی شکل میں بھارت کی غیرقانونی عاقبت نااندیش عسکری مہم جوئی پرہماری جوابی کارروائی کو دو  برس مکمل ہونےپرمیں قوم کو مبارکباد اور اپنی افواج کو سلام پیش کرتا ہوں۔  ایک با اعتماد اور فاخر قوم کے ناطےہم نےپورے عزم واستقلال سے اپنی مرضی کےوقت اورمقام پر جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی غیر ذمہ دارانہ عسکری شرانگیزی کے باوجود گرفتار بھارتی ہواباز واپس کرکے پاکستان نے دنیا کے سامنے اپنے ذمہ دارانہ رویے کا اظہار کیا۔ ہم نے ہمیشہ امن کا علم بلند کیا ہے اور بات چیت کے ذریعے تمام تنازعات کا حل نکالنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ  ایل او سی جنگ بندی کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہیں ، اس پر مزید پیش رفت کیلئے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے۔ ہندوستان اہلِ کشمیر کے دیرینہ مطالبےکی منظوری اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں انہیں حقِ خودارادیت کی فراہمی کیلئےضروری اقدامات اٹھائے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -