بیٹے نے 200 روپے نہ ملنے پر باپ کو قتل کردیا

بیٹے نے 200 روپے نہ ملنے پر باپ کو قتل کردیا
بیٹے نے 200 روپے نہ ملنے پر باپ کو قتل کردیا

  

قصور (ویب ڈیسک)  نواحی روسہ ٹبہ چونیاں میں سنگدل بیٹے نے 200 روپے نہ ملنے پر ڈنڈوں کے وار سے باپ کو قتل کردیا ، واقعے کا مقدمہ دوسرے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ صدر پولیس میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے  مطابق ملزم افضل نے چند روز قبل والد امیرعلی کے سر پر ڈنڈوں سے وار کیے، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، اور اسے مضروب حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے امیرعلی جان کی بازی ہار گیا۔ایس ایچ او تھانہ صدر نے بتایا کہ ورثاء مقتول کا پوسٹ مارٹم کروائے بغیر ہی تدفین کرنا چاہتے تھے، تاہم امیر علی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال چونیاں منتقل کردیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ قتل کا  پہلا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج ہے، پولیس نے آلہ قتل سمیت ملزم افضل کو پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے اور اب ملزم پر قتل کی دفعہ لگے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -قصور -