کراچی کنگز کے اوپنر شرجیل خان کو وزن کم کرنے کا مشورہ لیکن یہ تجویز کس نے دی؟

کراچی کنگز کے اوپنر شرجیل خان کو وزن کم کرنے کا مشورہ لیکن یہ تجویز کس نے دی؟
کراچی کنگز کے اوپنر شرجیل خان کو وزن کم کرنے کا مشورہ لیکن یہ تجویز کس نے دی؟

  

 کراچی (ویب ڈیسک)سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کراچی کنگز کے اوپنر شرجیل خان کو وزن کم کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ایکسپریس کے مطابق اپنی ڈیڈیو میں شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ اور خود کو نقصان پہنچانے والے شرجیل کا زبردست کم بیک ہوا ہے، میں ان کی فٹنس کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ اس حوالے سے سنجیدہ نہیں ہوئے تو پھر پاکستان ٹیم میں شامل ہونے کے امکانات کم ہوجائیں گے، پانچ برس بہت بڑا عرصہ ہوتا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اگر کامران اکمل اور شرجیل خان اوپنرز ہوں تو پاکستان کے اوپننگ مسائل ختم ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ شرجیل پر فکسنگ میں ملوث رہنے کی وجہ سے پابندی عائد ہوئی، اب وہ کھیل میں واپس آچکے، گزشتہ دنوں  انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کراچی کنگز کی جانب سے سنچری بنائی تھی۔

مزید :

PSL -PSL News Update -