ایف اے ٹی ایف میں فرانس پاکستان کا سب سے بڑا مخالف، وجہ کیا بنی کہ گرے لسٹ سے نکلنے نہ دیا؟

ایف اے ٹی ایف میں فرانس پاکستان کا سب سے بڑا مخالف، وجہ کیا بنی کہ گرے لسٹ سے ...
ایف اے ٹی ایف میں فرانس پاکستان کا سب سے بڑا مخالف، وجہ کیا بنی کہ گرے لسٹ سے نکلنے نہ دیا؟
سورس:   Instagram

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) کی گرے لسٹ سے نکلنے میں ناکام رہا ہے اور اس کی بڑی وجہ فرانس کی جانب سے کی جانے والی شدید مخالفت ہے۔  پاکستان کو ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے جون تک کا وقت دیا گیا ہے  جس کے بعد پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

فرانس کی جانب سے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی کڑی مخالفت کے بارے میں سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مخالفت کی بڑی وجہ فرانس کے انڈیا کے ساتھ ہونے والے دفاعی معاہدے ہیں، وہ اس طریقے سے بھارتیوں کو خوش کرنا چاہتا ہے۔ ’ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کے حوالے سے ہندوستان اور فرانس ایک ہی صفحے پر ہیں۔‘

بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے نجم الدین شیخ کا مزید کہنا تھا کہ کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ فرانس یورپی یونین کا حصہ ہونے کے باوجود اس کی پالیسی سے ہٹ کر اپنی پالیسی اختیار کرتا ہے، پاکستان کو اپنے حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کرنا چاہیے اور یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات پر توجہ دینی چاہیے۔

مزید :

قومی -