لاہور کا ایک صدی پرانا والٹن ایئرپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ لیکن اس کی جگہ کیا بنے گا؟

لاہور کا ایک صدی پرانا والٹن ایئرپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ لیکن اس کی جگہ کیا ...
لاہور کا ایک صدی پرانا والٹن ایئرپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ لیکن اس کی جگہ کیا بنے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارلحکومت کا 103 سال پرانا تاریخی والٹن ائیر پورٹ ختم کر کے بزنس حب بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،  والٹن ائیرپورٹ 1918 میں برطانوی حکومت نے بنایا تھا اور یہ ائیرپورٹ دوسری جنگ عظیم میں برطانوی فوج کا بیس کیمپ بھی رہا۔وزیراعظم عمران خان نے بھی گزشتہ روز کہا تھاکہ   جب والٹن ایئرپورٹ ڈی نوٹئفائی ہوگا اور اس سارے علاقے کو کمرشلی سطح پر اوپر جانے کی اجازت ملے گی تو اندازوں کے مطابق  چھ ہزار ارب روپے کی دولت بنے گی

تفصیلات کے مطابق گلبرگ، ماڈل ٹاؤن اور فیروز پور روڈ کے سنگم پر موجود  لاہور کے والٹن ائیرپورٹ کا رقبہ 1200 کنال سے زائد ہے اور یہاں سیکڑوں چھوٹے بڑے درختوں کا ایک چھوٹا سا مصنوعی جنگل آباد ہے، والٹن ائیرپورٹ کی جگہ بزنس حب بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہے اور ارد گرد 10 ایکڑ اراضی پر واقع سات نرسریاں بھی ختم کر دی گئی ہیں۔یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ حکومت نے یہاں کسی درخت کو نہیں کاٹا بلکہ جدید مشینری کی مدد سے ان درختوں کو نکال کر دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر زکاوت حسین کا کہنا ہے کہ والٹن تاریخی ائیرپورٹ ہے، غیر ملکیوں سمیت ملک کے ہزاروں پائلٹ یہاں سے تربیت حاصل کر چکے ہیں، یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔