آنکھ مارنے کے انداز سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی پریا پرکاش شوٹنگ کے دوران دھڑام سے نیچے آگریں، ویڈیو وائرل
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گانے کی ویڈیو کے دوران کلاس روم میں آنکھ مارنے کے انداز سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی پریا پرکاش اپنی پہلی تیلگو فلم ’چیک‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور عکس بندی کے دوران ہیرو کی پیٹھ پر چڑھنے کی کوشش کرتے ہوئے زمین پر گر پڑیں، انہیں دوڑتے ہوئے ہیرو نتھین کی پیٹھ پر سوار ہونا تھا تاہم وہ ایسا کرنے کی کوشش میں کمر کے بل زمین پر گرگئیں۔
سیٹ پر موجود عملے نے انہیں فوری طور پر اٹھایا اور خیریت دریافت کی جس پر پریا نے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور ری ٹیک کیلئے تیار ہیں۔
ویڈیو شیئرکرتے ہوئے پریا نے لکھا کہ " ہردفعہ جب بھی میں کوشش کرتی ہوں تو زندگی مجھے نیچے گرادیتی ہے۔
View this post on Instagram