عمراکمل کی اپیل پر عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد ان کے بھائی اور وکٹ کیپر و بلے باز کامران اکمل کا موقف بھی آگیا

عمراکمل کی اپیل پر عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد ان کے بھائی اور وکٹ کیپر و بلے ...
عمراکمل کی اپیل پر عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد ان کے بھائی اور وکٹ کیپر و بلے باز کامران اکمل کا موقف بھی آگیا
سورس: Twitter/@KamiAkmal23

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) عمر اکمل کی سزا سے متعلق عالمی عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹسمین کامران اکمل کہتے ہیں کہ وہ عمر اکمل کو جلد فیلڈ میں کھیلتا دیکھنے کے منتظر ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کامران اکمل نے اپنے چھوٹے بھائی عمر اکمل کے ہمراہ یادگار تصویر شیئر کی۔

مذکورہ تصویر میں کامران اکمل اور عمر اکمل ہاتھ میں بلّا لیے ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں جبکہ یہ دونوں کھلاڑی کرکٹ گراؤنڈ میں موجود ہیں اور ساتھ ہی کامران اکمل نے لکھا کہ  ’ہر ایک چیز کے لیے الحمدلِلّٰہ۔‘عمر اکمل سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں جلد تمہیں فیلڈ میں کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں،میری تمام دعائیں اور نیک خواہشات تمہارے ساتھ ہیں۔‘

واضح رہے کہ عالمی ثالثی عدالت نے انڈیپنڈنٹ ایڈجوڈیکٹر کے فیصلے کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ اور عمر اکمل کی جانب سے دائر کردہ اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا ہے۔فیصلے کے مطابق پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.4.4 کی ایک مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر 12 ماہ کی پابندی اور 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -