میا خلیفہ اور ملالہ یوسفزئی پکی سہیلیاں بن گئیں

میا خلیفہ اور ملالہ یوسفزئی پکی سہیلیاں بن گئیں
میا خلیفہ اور ملالہ یوسفزئی پکی سہیلیاں بن گئیں
سورس:   Instagram

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں زیر تعلیم پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی اور امریکہ میں مقیم لبنانی اداکارہ میا خلیفہ میں دوستی ہوگئی۔

ملالہ یوسفزئی نے ٹک ٹاک پر مادری  زبان کے عالمی  دن کے موقع پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ پشتو، اردو اور انگریزی سمیت چار زبانیں بول لیتی ہیں۔ ان کی اس ویڈیو کو ٹک ٹاک پر بہت زیادہ پسند کیا گیا۔  ٹک ٹاک پر اس ویڈیو کو اب تک 16 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

@malalafund

How many languages do you speak? Here’s four languages and how Malala learned them ???? ##MalalaFund ##polyglot ##motherlanguage

♬ original sound - Malala Fund

ملالہ کی اسی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے  میا خلیفہ نے انہیں ’کوئین‘ قرار دیا۔ اس کے جواب میں ملالہ  یوسفزئی نے لبنانی اداکارہ کو ’ پکی سہیلی‘ کہا۔میا خلیفہ اور ملالہ یوسفزئی کے درمیان ٹک ٹاک پر ہونے والے کمنٹس کا یہ  تبادلہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے اور لوگ بڑی تعداد میں اس کے سکرین شاٹ شیئر کر رہے ہیں۔اب تک میا خلیفہ کے ملالہ کی تعریف میں کیے گئے کمنٹ کو 30 ہزار جبکہ ملالہ کے جوابی تبصرے کو ساڑھے 23 ہزار کے قریب لوگ لائک کرچکے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -