سینیٹ انتخابات: شہباز شریف کی لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواست مسترد

سینیٹ انتخابات: شہباز شریف کی لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواست مسترد
سینیٹ انتخابات: شہباز شریف کی لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کیلئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ذرائع الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ قومی اسمبلی کے علاوہ کہیں اور ووٹ ڈالنے کی سہولت نہیں دی جاسکتی، شہباز شریف سمیت دیگر اسیر ارکان قومی اسمبلی ہال میں ووٹ ڈال سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن پہلے ہی اسیر ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرچکا ہے۔ شہباز شریف نے الیکشن کمیشن کو لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔