لاہور کی وہ یونیورسٹی جس نے طلبہ و اساتذہ کیلئے مفت یوگا کلاسز شروع کرادیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں طلبا و طالبات کیلئے یوگا کی خصوصی کلاسز شروع کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے اپنے طلبا و طالبات اور اساتذہ کے لئے یوگا کی باقاعدہ کلاسز شروع کی ہیں۔
جامعہ میں خواتین کیلئے علیحدہ کلاسز کا انعقاد کیا گیا ہے جس کیلئے پاکستان یوگا کونسل (پی وائی سی) کے پیٹرن اِن چیف یوگی ریاض کھوکھر کی صاحبزادی مقدس ریاض کو انسٹرکٹر مقرر کیا گیا ہے۔
’لیٹس گیٹ اِن شیپ‘ کے عنوان سے پروگرام کا آغاز یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس نے پی وائی سی کے اشتراک سے کیا ہے۔