26 فروری کو مودی نے سیاسی مقاصد کیلئے بالاکوٹ پر حملہ کیا، شاہ محمود قریشی 

26 فروری کو مودی نے سیاسی مقاصد کیلئے بالاکوٹ پر حملہ کیا، شاہ محمود قریشی 
26 فروری کو مودی نے سیاسی مقاصد کیلئے بالاکوٹ پر حملہ کیا، شاہ محمود قریشی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاکہناہے کہ 26فروری 2019 کو بھارت نے بالاکوٹ پر حملہ کیا،مودی نے سیاسی مقاصدکے حصول کیلئے یہ اقدام اٹھایا،بھارت کوکہاتھاکوئی جارحیت کی تومنہ توڑجواب دیاجائےگا،ہم نے اپنی سرحدوں اوراپنی خودمختاری کا دفاع کیا،ہم نے دو طیارے گرائے ان کا ایک پائلٹ بھی پکڑا۔دنیانے دیکھاہم نے امن کیلئے بھارتی پائلٹ واپس کیا،

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پانچ اگست کے بھارتی اقدامات کوکشمیریوں نے تسلیم نہیں کیا،بھارت اقدامات غیر قانونی تھی کشمیر کی صورتحال مزید الجھ گئی ،بھارت کے دانشورطبقے نے مودی کی کشمیرپالیسی کوناکامی قراردیا،مودی حکومت نے خطے کاامن متاثرکیا،دنیادیکھ رہی ہے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی ہورہی،ان کاکہناتھا کہ پاکستان خطے میں امن کاخواہاں ہے،پاکستان کیلئے ہمیشہ امن کاقیام اولین ترجیح رہی، عمران خان نے ہرفورم پرمسئلہ کشمیرکامعاملہ اٹھایا،وزیراعظم عمران خان کشمیر کے سفیرہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ان کاکہناتھا کہ افغان امن کیلئے جو کردار ادا کررہے ہیں وہ دنیا سے ڈھکا چھپا نہیں ۔وزیر خارجہ نے کہاکہ بی جے پی حکومت کے بعد سیزفائز کی خلاف ورزیوںں میں اضافہ ہوا،سلامتی کونسل میں 5 اگست 2019 کے بعد پانچ بار مسئلہ کشمیر زیر بحث آیا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -