آج سے پہلے ملتان اور کراچی کی ٹیموں  نے 5  میچز کھیلے، 4 میں کون فاتح رہا؟ دلچسپ تفصیلات جانئے

آج سے پہلے ملتان اور کراچی کی ٹیموں  نے 5  میچز کھیلے، 4 میں کون فاتح رہا؟ ...
آج سے پہلے ملتان اور کراچی کی ٹیموں  نے 5  میچز کھیلے، 4 میں کون فاتح رہا؟ دلچسپ تفصیلات جانئے
سورس:   Twitter

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان پاکستان سپر لیگ 6 (پی ایس ایل) کے میچ کا میدان سج چکا ہے، دونوں ٹیمیں آج سے پہلے پی ایس ایل میں پانچ بار مدمقابل آچکی ہیں جن میں سے چار مقابلوں میں فتح  کراچی کنگز کے نام رہی جبکہ ایک مقابلہ ملتان سلطانز کی ٹیم نے جیتا۔

کراچی کنگز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے گزشتہ پانچ مقابلوں میں سے دو میں کراچی کنگز نے بعد میں بیٹنگ کی اور دونوں بار ہی میچ  میں فتح اس کے نام  رہے۔ 

پی ایس ایل 6 کے پوائنٹس ٹیبل پر  کراچی کنگز کی ٹیم چوتھے جبکہ ملتان سلطانز کی ٹیم پانچویں نمبر پر ہے۔ اگر یہ میچ کراچی کی ٹیم جیتتی ہے تو یہ پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن پر آجائے گی۔

مزید :

PSL -PSL News Update -