متروکہ وقف املاک بورڈ کی کارروائی،  بیدیاں روڈ  پر موجود  ایلیٹ ٹریننگ سکول کے ہاسٹلز اور دیگر تعمیرات سیل

متروکہ وقف املاک بورڈ کی کارروائی،  بیدیاں روڈ  پر موجود  ایلیٹ ٹریننگ سکول ...
متروکہ وقف املاک بورڈ کی کارروائی،  بیدیاں روڈ  پر موجود  ایلیٹ ٹریننگ سکول کے ہاسٹلز اور دیگر تعمیرات سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) متروکہ وقف املاک بورڈ  نے کارروائی کرتے ہوئے  بیدیاں روڈ موضع موتا سنگھ میں    بورڈ کی ملکیتی زمین پر قائم ایلیٹ ٹریننگ سکول کے ہاسٹلز اور دیگر تعمیرات سیل کر دیں  ،1999ء سے یہ زمین ایلیٹ ٹریننگ سکول کے قبضے میں ہیں  اور21 سالوں سے زیر قبضہ زمین کی مد میں کوئی رقم  ادا نہیں کی گئی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم کے بعد  چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ عامر احمر کی ہدایت پر کارروائی کی گئی   اور ڈپٹی ڈائیریکٹر اکرم جوئیہ  نے ایلیٹ ٹریننگ سکول بیدیاں روڈ اور عباس لائن کے  قبضے سے 72 کنال سے زائد  زمین  واگزار کروا لی، ڈی آئی جی فیاض سنبل شہید  ہاؤس بھی بورڈ کی زمین پر قائم کیا گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ بورڈ نے افتخار ہوسٹل سمیت دیگر تعمیرات کو سیل کر دیا  تاہم ڈی آئی جی شہید   فیاض سنبل شہید ہاؤس جو سیل نہیں کیا گیا ۔ کارروائی کے بعد واگزار کروائی گئی جگہ پر متروکہ وقف املاک بورڈ کی طرف سے بورڈ آویزاں کردیئے گئے ۔