محمد عامر کے ایک ہی اوور میں 2 ریویو، نتیجہ کیا نکلا؟
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 6) کے ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلے جانے والے میچ کے دوسرے ہی اوور میں کراچی کے محمد عامر نے دو ریویو زلے لیے۔
محمد عامر کراچی کی جانب سے دوسرا اوور کرانے آئے تو سامنے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان موجود تھے۔ محمد عامر نے 13 کے مجموعی سکور پر دوسرے اوور کی تیسری گیند پر ایل بی ڈبلیو کیلئے ریویو لیا لیکن انہیں ناکامی ہوئی۔ دو گیندیں بعد ہی پانچویں گیند پر ایک بار پھر محمد عامر نے 17 کے مجموعی سکور پر محمد رضوان کے خلاف ایل بی ڈبلیو کا ریویو لیا اور اس بار بھی انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ محمد عامر اور کپتان عماد وسیم کی غلط فیصلہ سازی کی وجہ سے کراچی کنگز کی ٹیم ابتدائی اوورز میں ہی اپنے دونوں ریویوز گنوا بیٹھی۔