پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی رہائی کا فیصلہ مؤخر

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی رہائی کا فیصلہ مؤخر
پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی رہائی کا فیصلہ مؤخر

  

کراچی (ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی رہائی کا فیصلہ مؤخر کر دیا، عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا اور کہا کہ ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا لیکن بعدازاں عدالت نے حلیم عادل شیخ کی ضمانت پر رہائی سے متعلق فیصلہ پیر تک مؤخر کر دیا۔

 کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،حلیم عادل شیخ پر کار سرکار میں مداخلت، ہنگامہ آرائی، ہوائی فائرنگ اور دیگر الزامات عائد ہیں اور ان  کے خلاف ملیر میمن گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -