یو اے ای میں پاکستانی طلبا و طالبات کو سستی اور معیاری تعلیم فراہم کرنا قونصلیٹ کی ذمہ داری ہے: قونصل جنرل احمد امجد علی

یو اے ای میں پاکستانی طلبا و طالبات کو سستی اور معیاری تعلیم فراہم کرنا ...
یو اے ای میں پاکستانی طلبا و طالبات کو سستی اور معیاری تعلیم فراہم کرنا قونصلیٹ کی ذمہ داری ہے: قونصل جنرل احمد امجد علی

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی طلبا و طالبات کو سستی اور معیاری تعلیم فراہم کرنا قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار قونصل جنرل احمد امجد علی نے گزشتہ روز قونصلیٹ اور سرحد یونیورسٹی کے مابین ایک معاہدہ پر دستخط کرتے ہوئے کیے۔ اس موقع پر سرحد یونیورسٹی کی ڈائریکٹر ثمینہ ناصر بھی موجود تھیں۔

معاہدہ کے مطابق دبئی اور شمالی امارات میں مقیم سکولوں کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کے لیے چھ خصوصی وظائف رکھے گئے ہیں جس سے ٹیوشن فیس کی مد میں 100فیصد وظائف دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔سرحد یونیورسٹی راس الخیمہ نے دبئی کے دو مزید پاکستانی تعلیمی اداروں پاکستان ایجوکیشن اکیڈمی اور انگلش لینگوئج پرائیویٹ سکول دبئی کے مابین دو معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔ جس کے تحت متذکرہ تعلیمی ادارے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر پاکستانی طلبا و طالبات کو مزید اور جدید تعلیم فراہم کرنے کے سلسلہ میں ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔

تعلیم میں 80 فیصد نمبر حاصل کرنے والوں کے لئے 50 فیصد رعایت ٹیوشن فیس کی مد میں دی جائے گی جبکہ سرحد یونیورسٹی نے متذکرہ تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلبا کے لئے تین وظائف کا بھی اعلان کیا ہے۔ سرحد یونیورسٹی کے ہیڈ آف کیمپس زاہد اللہ خان اور پاکستان ایجوکیشن اکیڈمی دبئی کے پرنسپل ڈاکٹر عبدالحق باقر نے متذکرہ معاہدوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ امارات میں مقیم حصول تعلیم کے شائقین کو حصول تعلیم کی خصوصی سہولیات ملیں گی۔ 

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -