یہ پاکستان ہے اور وہ انڈیا ہے ، جنت مرزا کی بھی پارٹی ویڈیو سامنے آگئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پارٹی گرل کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی اور اس کی طرز کی ویڈیوز پاکستان سپر لیگ کے دوران بھی اپنا رنگ جمارہی ہیں ، اب اسی طرز کی ایک ویڈیو جنت مرز ا کی بھی سامنے آگئی ۔
ویڈیو میں جنت مرزا اور الشبہ انجم کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ " یہ ہم ہیں، یہ پاکستان ہے اور وہ انڈیا ہے اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے ۔
View this post on Instagram
ویڈیو شیئرکرنیوالے اکائونٹ نے بتایا کہ یہ ویڈیو پاکستان اور انڈیا کی سرحد پر بنائی گئی ۔
بارڈر پر بنائی گئی یہ ویڈیو ایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب پاکستان میں بھارت کے لیے سرپرائز ڈے کی سالگرہ منائی جارہی ہے ، یہ وہی دن تھا جب دو سال پہلے پاکستان نے بھارت کو سرپرائز دیا تھا اور انڈین ایئرفورس کا طیارہ مار گرایا تھا بلکہ ایک پائلٹ کو بھی زندہ تحویل میں لے لیا گیا تھا جسے بعد میں جذبہ خیر سگالی کے طورپر بھارت واپس بھیج دیا گیا تھا۔