جیل سے رہائی کے بعد حمزہ شہباز عمران خان پر برس پڑے، بڑے الزامات عائد کردئیے

جیل سے رہائی کے بعد حمزہ شہباز عمران خان پر برس پڑے، بڑے الزامات عائد کردئیے
جیل سے رہائی کے بعد حمزہ شہباز عمران خان پر برس پڑے، بڑے الزامات عائد کردئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان کی انتقام کی آگ ٹھنڈی نہیں ہورہی،آٹا اور چینی چور کابینہ میں بیٹھے ہیں،حکومتی عہدیدار براڈ شیٹ  والوں سے کمیشن مانگتے ہیں۔
جیل سے رہائی کے بعد لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنی بیٹی کا ہاتھ تھام کر جیل گئے،ان کے انتقام کی آگ ٹھنڈے ہونے کا نام نہیں لے رہی،سن لو اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے،ہم نے قوم کی خاطر جیلیں برداشت کیں۔حکومت تین سال میں کرپشن کی ایک پائی ثابت نہیں کرسکی۔آج آٹا اور چینی چور کابینہ میں بیٹھے ہیں۔حکومت غریبوں کی جھونپڑیاں گرارہی ہے اور بنی گالہ کو ریگولرائز کردیا جاتا ہے۔تین سال میں حکمران بے نقاب ہوگئے، عمران خان اپنا غصہ عوام پر نکال رہے ہیں۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں میٹر و بس بنی، موٹرویز بنیں،بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوئی۔اس حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ کردیا ہے۔منی لانڈرنگ کے کہانی مفروضوں پر مشتمل ہے۔ اب نواز شریف کو آنا ہوگا اور عمران خان کو جانا ہوگا۔ کارکنوں سے خطاب کے موقع پر مریم نواز بھی حمزہ شہباز کے ہمراہ تھیں۔

مزید :

قومی -