ملتان سلطانز عمران طاہر کو موقع کیوں نہیں دے رہی ؟کراچی کنگز سے شکست کے بعد کپتان محمد رضوان نے وجہ بتا دی 

ملتان سلطانز عمران طاہر کو موقع کیوں نہیں دے رہی ؟کراچی کنگز سے شکست کے بعد ...
ملتان سلطانز عمران طاہر کو موقع کیوں نہیں دے رہی ؟کراچی کنگز سے شکست کے بعد کپتان محمد رضوان نے وجہ بتا دی 
سورس: twitter/@harryyrx

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ عمران طاہر کی ضرورت پڑی تو انہیں ضرور ٹیم میں شامل کریں گے ۔کراچی کنگز سے شکست کے بعد محمد رضوان سے سوال کیا گیا کہ ابھی تک عمران طاہر کو موقع کیوں نہیں دیا جا رہا جس پر جواب دیتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم کے کمبی نیشن کو دیکھتے ہوئے فیصلے کر رہے ہیں ،ابھی شاہد آفریدی جیسے سینئر کھلاڑی ٹیم میں کھیل رہے ہیں ،جب عمران طاہر کی ضرورت محسوس ہوئی تو انہیں بھی ضرور موقع دیا جائے گا ۔ملتان سلطانز کے کپتان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے خلاف جیسے آغاز کیا تھا میچ ہمارے ہاتھ میں تھا لیکن بلے بازی میں اچھا اختتام نہیں کر سکے ،کراچی کنگز کے باولرز کو کریڈٹ دیتا ہوں جنہوں نے ڈیتھ اوورز میں عمدہ باولنگ کی اور ہمیں دو سو سے زائد رنز نہیں کرنے دئیے ۔اپنی بیٹنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کوشش کرتا ہوں ہمت اور بہادری کے ساتھ کھیلوں اور اپنے پلان کو سمپل رکھوں اور اللہ تعالیٰ مدد کرتے ہیں ۔

مزید :

PSL -PSL News Update -