جماعت اسلامی پی ڈی ایم کا ’بارہواں کھلاڑی‘ بن گئی

جماعت اسلامی پی ڈی ایم کا ’بارہواں کھلاڑی‘ بن گئی
جماعت اسلامی پی ڈی ایم کا ’بارہواں کھلاڑی‘ بن گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی نے خیبر پختونخوا میں اتحاد کے بعد وفاق میں بھی  11 اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے ایکا کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جماعت اسلامی نے پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جماعت اسلامی اسلام آباد کی نشست پر پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دے گی۔

اس سے قبل جماعت اسلامی نے خیبر پختونخوا میں بھی پی ڈی ایم کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں جنرل نشست پر اے این پی، جے یو آئی اور ن لیگ کے امیدوار الیکشن لڑیں گے۔ ٹیکنوکریٹ نشست پر پیپلزپارٹی اور خواتین نشست پر جماعت اسلامی کی امیدوار کو ووٹ دیا جائے گا۔

مزید :

قومی -