وزیراعلیٰ پنجاب نے سینیٹ الیکشن بارے حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے اپوزیشن پر سنگین الزام عائد کردیا 

وزیراعلیٰ پنجاب نے سینیٹ الیکشن بارے حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے اپوزیشن پر ...
وزیراعلیٰ پنجاب نے سینیٹ الیکشن بارے حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے اپوزیشن پر سنگین الزام عائد کردیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقامی ہوٹل میں پنجاب سے سینیٹ الیکشن میں بلامقابلہ منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارعون عباس بپی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، وزیراعلیٰٰ سردار عثمان بزدار سمیت صوبائی وزراء اوراراکین پنجاب اسمبلی بھی تقریب میں شریک ہوئے ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عون عباس بپی کو بلامقابلہ سینیٹرمنتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری بہترین حکمت عملی سے پنجاب میں سینیٹرز بلامقابلہ منتخب ہوئے،تحریک انصاف سینٹ کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی،اپوزیشن نے ہمیشہ نوٹوں کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے،وزیر اعظم عمران خان نے ہر سطح پر شفافیت کے لئے جو اقدامات اٹھائے ہیں اور پوری قوم اسے سراہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف کرپٹ عناصر ہیں اور دوسری طرف پی ٹی آئی کی ایماندار قیادت ہے،اپوزیشن کا ہر حربہ ناکام رہا ہے،اپوزیشن دوغلی سیاست کر کے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اٹھ رہا ہے،اڑھائی برس کے دوران عوامی خدمت پر فوکس کیا ہے ،منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو لاہورسینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے پر مبارکباد دی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -