پی ایس ایل کمنٹیٹر کی جانب سے ذاتیات پر حملہ ، ڈیل اسٹین آگ بگولہ ہوگئے، کھری کھری سنادیں

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین نیوز ی لینڈ کے کمنٹیٹر کی جانب سے اپنے بالوں کے بارے میں کہے گئے جملے پر آگ بگولہ ہوگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فاسٹ باؤلر کی جانب سے متنازعہ کمنٹس کے حوالے سے دو ٹویٹ کی گئی ہیں۔پہلی ٹویٹ میں انہوں نے سوال پوچھا ہے ’ کس کمنٹیٹر نے میرے متعلق مڈ لائف کرائسز کا کہا ہے‘؟
Question
Which commentator said I have a mid life crisis?
— Dale Steyn (@DaleSteyn62) February 27, 2021
ڈیل اسٹین کے ٹویٹ کے رپلائی میں ایک صارف نے نیوزی لینڈ کے کمنٹیٹر کے متنازعہ ریمارکس کی ویڈیو شئیر کی ہے۔
Got the clip pic.twitter.com/ZhjekK9rpD
— --- (@_maaaaz) February 27, 2021
۔
اپنے دوسرے ٹویٹ میں فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ اگر آپ کی جاب گیم کے متعلق بات کرنا ہے تو آپ کریں،لیکن اگر اپ اس وقت کو کسی کے وزن ، کسی کی نسل ، لائف سٹائل یا ہئر سٹائل کے متعلق برا بھلا کہنے کے لیے استعما ل کرتے ہیں تو بطور انسان میرے پاس آپ کے لیے کوئی وقت نہیں ہے۔
If your job is to talk about the game, then do that.
But if you use that airtime to abuse anyone for their weight, sexual choices, ethnic backgrounds, lifestyle etc or even hairstyles, then im afraid I have no time for you as a human.
You and anyone else like that to be fair.
— Dale Steyn (@DaleSteyn62) February 27, 2021