ملتان سلطانز کے خلا ف دھواں دار بیٹنگ کے بعد بابر اعظم نے اپنی عمدہ بلے بازی کی وجہ بتا دی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کنگز کے بلے باز بابر اعظم نے ملتان سلطانز کے خلاف نا قابل شکست اننگز کھیلی اور 60گیندوں پر 90رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے بتا یا کہ ہر میچ میں مزید بہتری کی ضرورت ہوتی ہے ،کوشش کرتا ہوں کہ پچھلی اننگز سے سیکھوں اور اگلے میچ میں غلطیاں نہ دہراﺅں ۔ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی بیٹنگ کو انجوائے کرتا ہواور پلان کے مطابق کھیلتا ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملتان سلطانز نے جیسے میچ کا آغاز کیا تھا ایسا لگ رہا تھا کہ ٹوٹل ہدف دو سو سے زائد ملے گا لیکن باولرز نے اچھی باولنگ کر کے ملتان سلطانز کو دو سو رنز نہیں کرنے دئیے جو ہمارے لیے اچھا رہا ۔