’پنجاب میں کبھی ووٹوں کی منڈی نہیں لگی بلکہ اس جگہ لگتی ہے‘ رانا ثنا اللہ کا حیران کن انکشاف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نہیں بلکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سینیٹ کیلئے ووٹوں کی منڈی لگتی ہے، ہارس ٹریڈنگ تب ہوگی اگرہم یوسف رضاگیلانی کےووٹ خریدیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب میں سینیٹ الیکشن پرایڈجسٹمنٹ کسی سیٹلمنٹ کانتیجہ نہیں ہے ، پنجاب میں کسی نےرسک لینامناسب نہیں سمجھا ورنہ مقابلہ ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن شفاف ہونے چاہئیں، پنجاب میں کبھی ووٹوں کی منڈی نہیں لگی بلکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ووٹوں کی منڈی لگتی ہے، ہارس ٹریڈنگ تب ہوگی اگرہم یوسف رضاگیلانی کے لیے ووٹ خریدیں۔ ہوسکتاہےکہ حکومتی ارکان اپناووٹ ہی کاسٹ نہ کریں، یوسف رضاگیلانی کامیاب ہوجاتےہیں تو حکومت کا رہنامشکل ہوگا۔