سینیٹر رحمان ملک نے سنگین خدشے کا اظہار کرتے ہوئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے وضاحت طلب کر لی 

سینیٹر رحمان ملک نے سنگین خدشے کا اظہار کرتے ہوئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے ...
سینیٹر رحمان ملک نے سنگین خدشے کا اظہار کرتے ہوئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے وضاحت طلب کر لی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کےمرکزی رہنما اورسینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کےچیئرمین سینیٹر رحمان ملک نےفنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کی طرف سے پاکستان کی نگرانی بڑھانے پرشدید تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ یہ بات واضح ہے کہ فیٹیف کے فیصلے کے پیچھے پاکستان مخالف سیاسی محرکات اور سازش ہے،صدر فیٹیف پاکستان پر نگرانی میں اضافے کے پیرامیٹرز کی وضاحت کریں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کی نگرانی بڑھانےکے عمل  سے ظاہر ہوتا ہے کہ فیٹیف پاکستان کو مزید شکار بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، ’انکریزڈ مانیٹرنگ‘ کی لپیٹ میں پاکستان کے خلاف ایک جال بچھایا جا رہا ہے، لگتا ہے 27 ایکشن پلان پر عمل آمد کے بعد فیٹیف پاکستان سے مزید ناجائز مطالبات کریگا۔اُنہوں نے کہا کہ  فیٹیف مزید غیر معقول مطالبات کی طرف گامزن نظر آتاہے،  حکومت پاکستان کو اس غیر معقول اصطلاح "انکریزڈ مانیٹرنگ" پر سخت رد عمل کا اظہار کرنا چاہیے،امید ہے کہ حکومت پاکستان کو  فیٹیف اور کچھ مغربی ممالک کے پاکستان خلاف مزموم عزائم کا ادراک ہے۔

مزید :

قومی -