مارکیٹ میں خاتون کو ماسک لگانے کا کہا گیا تو اس نے سر عام ایسی حرکت کردی کہ اہلکاروں کے گال بھی لال ہوگئے

مارکیٹ میں خاتون کو ماسک لگانے کا کہا گیا تو اس نے سر عام ایسی حرکت کردی کہ ...
مارکیٹ میں خاتون کو ماسک لگانے کا کہا گیا تو اس نے سر عام ایسی حرکت کردی کہ اہلکاروں کے گال بھی لال ہوگئے

  

کیپ ٹاﺅن(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ میں ایک خاتون فیس ماسک پہنے بغیر سپرمارکیٹ میں شاپنگ کے لیے گئی۔ وہاں جب سکیورٹی عملے نے اسے فیس ماسک نہ پہننے پر وارننگ دی تو خاتون نے ایسی حرکت کر ڈالی کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔ میل آن لائن کے مطابق اس خاتون کو جب ایک خاتون سکیورٹی گارڈ روک کر فیس ماسک نہ پہننے پر قانونی کارروائی کی وارننگ دیتا ہے تو وہ فوراً سے بیشتر اپنا ’انڈرویئر‘ اتارتی ہے اور اسے بطور فیس ماسک پہن لیتی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق اس واقعے کی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی گارڈ کی مداخلت پر خاتون اپنے انڈرویئر کو بطور فیس ماسک چہرے پر پہننے کے بعد اس کی طرف انگوٹھے سے اشارہ کرکے کہتی ہے کہ ”اب خوش ہو؟(Happy?)“خاتون کی یہ حرکت دیکھ کر سکیورٹی گارڈ وائرلیس سیٹ پر کسی سے اس معاملے پر بات کرنے لگتی ہے جس پر وہاں موجود ایک اور خاتون پہلی خاتون گاہک کے دفاع میں بولنے لگتی ہے اور کہتی ہے کہ” اس نے ٹھیک کیا ، یہ ایک فیس ماسک ہی ہے۔ میرے خیال میں انڈرویئر پر فیس ماسک سے کچھ کم ہی بیکٹیریا ہوں گے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -