’باربی آف کرائم‘ کو دوسری بار گرفتار کرلیا گیا، یہ لوگوں کو کیسے چونا لگاتی تھی؟ طریقہ ایسا جس سے اکثر پاکستانی لٹنے کا تجربہ رکھتے ہیں

’باربی آف کرائم‘ کو دوسری بار گرفتار کرلیا گیا، یہ لوگوں کو کیسے چونا لگاتی ...
’باربی آف کرائم‘ کو دوسری بار گرفتار کرلیا گیا، یہ لوگوں کو کیسے چونا لگاتی تھی؟ طریقہ ایسا جس سے اکثر پاکستانی لٹنے کا تجربہ رکھتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں ’باربی آف کرائم‘ کہلانے والی خوبرو ماڈل کو لوگوں کو لوٹنے پر دوسری بار گرفتار کر لیاگیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 31سالہ ماڈل کا نام برونا کرسٹین مینزیس ڈی کاسترو ہے جو لوگوں کو آن لائن فون فروخت کرنے کے بہانے لوٹتی تھی۔ وہ لوگوں سے فون کی قیمت وصول کر لیتی اور ان کے ساتھ رابطہ ختم کر دیتی تھی۔ اسے گرفتارکرکے عدالت میںپیش کیا گیا تھا جہاں سے ستمبر 2015ءمیں عدالت نے اسے جرمانے اور کمیونٹی سروس کی سزا سنائی تھی۔
برونا کرسٹین نے جرمانے کی صرف ایک قسط ادا کی اور کمیونٹی سروس کی سزا پر عملدرآمد ہی نہیں کیااور عدالت میں بھی اس کے بعد پیش نہ ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق اس نے پولیس کو اطلاع دیئے بغیر گھر ہی تبدیل کرلیا اور لوگوں کو ایک بار پھر اسی طریقے سے لوٹنا شروع کر رکھا تھا جس پر عدالت نے اس کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور پولیس نے اسے تلاش کرکے گھر میں ہی نظربند کر دیا ہے۔دوران تفتیش ملزمہ نے اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا ہے۔
 پولیس کے مطابق ملزمہ 10مختلف بینک اکاﺅنٹس میں فراڈ کے ذریعے لوگوں سے رقوم منگوا چکی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ اپنے سابق بوائے فرینڈ کو بھی لوٹ چکی ہے۔ اس نے اپنا باپ بن کر اپنے سابق بوائے فرینڈ سے رابطہ کیا اور اسے کہا کہ ’میری بیٹی (خود برونا کرسٹین)کو کینسر لاحق ہے جس کے علاج کے لیے رقم چاہیے۔اس پر کرسٹین کے سابق بوائے فرینڈ نے بھی اسے 15ہزار رئیل (تقریباً 4لاکھ 22ہزار روپے) بھجوا دیئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -