13سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار 

13سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار 
13سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار 

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تھانہ گوجر خان پولیس نے13 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتارکر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کامران نواز نامی  شہری  نے تھانہ گوجرخان پولیس کو درخواست دی کہ اس کی سالی کے بیٹے کو عاطف خان ورغلا کر ویران جگہ لے گیاجہاں اس نے بچے کو نشہ آور سگریٹ پلاکرزیادتی کا نشانہ بنایا،جس پرپولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم عاطف خان کو گرفتارکرلیا۔دوسری طرف سی پی او راولپنڈی احسن یونس کا کہنا ہے کہ جرم چھپا کر  معاشرے سے جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں ہے،بچوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمات میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی 

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -