عالمی میڈیا پر سی پیک کے قرضوں کا شور لیکن اس کی حقیقت کیا ہے؟ چین نے ایسا اعلان کردیا کہ پاکستانی خوشی سے نہال ہوجائیں

عالمی میڈیا پر سی پیک کے قرضوں کا شور لیکن اس کی حقیقت کیا ہے؟ چین نے ایسا ...
عالمی میڈیا پر سی پیک کے قرضوں کا شور لیکن اس کی حقیقت کیا ہے؟ چین نے ایسا اعلان کردیا کہ پاکستانی خوشی سے نہال ہوجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) سی پیک کے تحت پاکستان میں کئی توانائی منصوبے بھی قائم ہورہے ہیں جن کے متعلق اب چینی وزارت خارجہ کی طرف سے ایسی بات کہہ دی گئی ہے کہ سن کر پاکستانی خوش ہو جائیں گے۔
 گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاﺅ لی جیان نے کہا ہے کہ ”سی پیک کے تحت پاکستان میں بننے والے منصوبے چینی کمپنیوں کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری ہے، ان پر آنے والی لاگت پاکستان پر قرض نہیں ہے۔“
رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی طرف سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ غیرملکی میڈیا کی طرف سے پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کو چینی قرض واپس کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اوروہ چین سے 22ارب ڈالر کے قرض کو ری شیڈول کرنے کی درخواست کر رہا ہے۔
ژاﺅ لی جیان نے اپنے بیان میں کہا کہ ”میں نے سالوں تک پاکستان میں کام کیا ہے اور مجھے سی پیک کے تحت بننے والے منصوبوں کے متعلق تمام معلومات حاصل ہیں۔ ان منصوبوں سے ایک طرف سستی بجلی پیدا ہو رہی ہے اور دوسری طرف حکومت پاکستان کا ٹیکس ریونیو بڑھ رہا ہے اور ان منصوبوں پر آنے والی لاگت قرض بھی نہیں بلکہ سرمایہ کاری ہے جو پاکستان پر واجب الادا نہیں ہے۔“