ناراض  نوجوان گھر سے فرار ہوگیا، پھر پولیس نے اسے کیسے اور کہاں سے ڈھونڈا؟ جان کر آپ بھی کہیں گے کہ پنجاب پولیس ماڈرن ہوگئی

ناراض  نوجوان گھر سے فرار ہوگیا، پھر پولیس نے اسے کیسے اور کہاں سے ڈھونڈا؟ ...
ناراض  نوجوان گھر سے فرار ہوگیا، پھر پولیس نے اسے کیسے اور کہاں سے ڈھونڈا؟ جان کر آپ بھی کہیں گے کہ پنجاب پولیس ماڈرن ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے والدین سے ناراض ہوکر گھر سے بھاگنے والے  فرسٹ ایئر کے طالبعلم کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مظفر گڑھ سے ڈھونڈ نکالا۔

تفصیلات کے مطابق سٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) تھانہ ٹھینگی انسپکٹر محمد ارشد نے گھر سے لاپتہ ہونے والے فرسٹ ایئر کے طالب علم کو مظفر گڑھ سے ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کردیا۔ علی رضا اپنے والدین سے ناراض ہو کر گھر سے بھاگ کر مظفر گڑھ اپنے دوستوں کے پاس چلا گیا تھا جسے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈھونڈ نکالا۔ اہل علاقہ نے  اس کاروائی پر پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور پولیس کی ٹیم کو پھولوں کے ہار پہنا کر شکریہ ادا کیا۔