مولانا پوپلزئی سے ملاقات کیوں کی ؟ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر آزاد  نے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے خوشخبری سنا دی

 مولانا پوپلزئی سے ملاقات کیوں کی ؟ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر ...
 مولانا پوپلزئی سے ملاقات کیوں کی ؟ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر آزاد  نے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے خوشخبری سنا دی

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان  آن لائن)چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ پاکستان کو روداری اور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے ،ہمیں اتحاد پیدا کرنے کےلئےایک قوم بنناہوگا، قومی وحدت کےفروغ کیلئے مولانا شہاب الدین پوپلزئی سےملاقات کی،اب چاند دیکھنے کی رویت مشاورت اور شرعی اصولوں کے مطابق کرینگے۔

کوئٹہ میں مختلف مکتبہ فکر کے علما کرام کے ہمراہ استحکام پاکستان اور مذہبی رواداری کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ ملک بھر کے علما سے رابطہ کرکے وحدت کا پیغام گھر گھر پہنچایا،رویت ہلال کمیٹی کے پیلٹ فارم کو قومی وحدت کیلئے استعمال کیا جائے گا، ملک کے خلاف سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

انہوں نےکہا کہ وطن سےمحبت ایمان کا حصہ ہوتی ہے،بانی پاکستان  قائداعظم محمد علی جناحؒ کےفرمان کےمطابق تمام مذاہب میں ہم آہنگی ملک کی اہم ضرورت ہے،قوم کو متحد کر کے  ہی ملک دشمنوں اور مودی کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔مولانا عبدالخبیر آزادکا کہنا تھا کہ پاکستان کو بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ پاکستان کو رواداری اور یکجہتی کی ضرورت ہے،بزرگوں کے مشن پر عمل پیرا ہوکرملک اور قوم کو متحد کرکے پاکستان کو عظیم بنائیں گے،رویت ہلال کمیٹی کا کام شرعی شہادتوں کی روشنی میں فیصلہ کرناہے،چاندکی رویت پرپورےملک سےشہادتیں وصول کریں گے،ایک ہی دن عید اور روزہ کا اہتمام کریں گے۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -