27 فروری  کو بہادرپاک  فوج نے دشمن کو سرپرائز دیا، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھاجائے:اسدقیصر

 27 فروری  کو بہادرپاک  فوج نے دشمن کو سرپرائز دیا، ہماری امن کی خواہش کو ...
 27 فروری  کو بہادرپاک  فوج نے دشمن کو سرپرائز دیا، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھاجائے:اسدقیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ 27 فروری ہماری تاریخ کا یادگار دن اور روشن باب ہے، اس دن ہماری بہادر فوج نے دشمن کو سرپرائز دیا ، دشمن ہماری امن کی کوشش کو کمزوری نہ سمجھے،بھارت نے ہماری سرحدوں کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی،  ہمارے جوانو ں نے فضاؤں سے بھارتی پائلٹ کو نیچے گرایا،ہم نےدنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان پرامن ملک ہے،  پڑوسیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیرکو سلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق حل کرکےکشمیریوں کو اُن کا حق خوداردایت دیاجائے،مریم نواز نےایک سیٹ کےلیےجاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگایا،آج کے حالات کی وجہ سابق حکومتیں ہیں جو قومی اداروں کو نقصان میں چھوڑ کر گئیں، پہلی بار پشتونوں کو حکومت ملی، تحریک انصاف نے پشتونوں کو شناخت دی ہے۔

صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہمارے جوانو ں نے فضاؤں سے بھارتی پائلٹ کو نیچے گرایا،ہم خطے میں امن کے خواہشمند ہیں، امن کے اس جذبے کو کبھی کمزوری نہ سمجھا جائے، پڑوسیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں،وزیراعظم نے ہر پلیٹ فارم پر کہا ہے کہ ہم کشمیر میں امن چاہتے ہیں اورکشمیری عوام کو ان کا حق ملنا چاہیے، اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہیے، حق خود اردایت کشمیر عوام کا حق ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے سود کے خلاف بل پاس کیا ہے،پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں، ایسی ریاست جس میں امیر اور غریب برابر ہوں، کمزور اور طاقتور کے لیے ایک جیسا قانون ہو ،ہم اپنے نبی اکرمﷺ  کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے، وزیر اعظم نے اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر حضوراکرم ﷺ کی حرمت کے لیے آواز اٹھائی۔

اسد قیصر نے کہا کہ  مریم نواز نے ایک سیٹ کے لیے جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگایا،آج کے حالات کی وجہ سابق حکومتیں ہیں جو قومی اداروں کو نقصان میں چھوڑ کر گئیں، ماضی میں قومی اداروں کو بری طرح لوٹا گیا، پانچ سال کے بعد کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ آئیں گے،ماضی کے برعکس آج ایل این جی کے نئے سستے معاہدے کیے گئے، عمران خان اپنی ذات کے لیے سیاست نہیں کر رہے، عمران خان کو اللہ نے ہر میدان میں کامیاب کیا، کھیل کا میدان ہو سماجی خدمات ہوں وزیراعظم پاکستان نے ہمیشہ ملک کا نام روشن کیا، مجھے پورا یقین ہے کہ اللہ پاک عمران خان اور پاکستان کے عوام کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے ، آج ملک کی معیشت بہتر ہو رہی ہے صنعت چل رہی ہے۔