سینیٹ الیکشن سے قبل ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی  کی اہم ملاقات، پیپلز پارٹی نے حکومتی اتحادی جماعت  کو بڑی پیشکش کردی

سینیٹ الیکشن سے قبل ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی  کی اہم ملاقات، پیپلز پارٹی ...
سینیٹ الیکشن سے قبل ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی  کی اہم ملاقات، پیپلز پارٹی نے حکومتی اتحادی جماعت  کو بڑی پیشکش کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیپلز پارٹی( پی پی ) نے یوسف رضا گیلانی اور سندھ میں سپورٹ کے بدلے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو  سندھ سے جنرل اور خواتین نشست پر ووٹ دینے کی یقین دہانی کروادی۔
سما نیوز کے مطابق دونوں پارٹیوں کے رہنماں میں گزشتہ روز اہم ملاقات ہوئی ۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما  فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ  پی پی کے ساتھ ملکر سینیٹ  انتخاب لڑنے سے تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد پر فرق نہیں پڑے گا کیونکہ  پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ ( ن )نے بند کمرے میں بیٹھ کر سینیٹرز  بلا مقابلہ منتخب کرائے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہاکہ  انہوں نے جنرل اور خواتین کی نشست پر ایم کیو ایم کے امیدواروں کی حمایت کی پیشکش کی ہے، بدلے میں وفاق سے یوسف رضا گیلانی اور سندھ میں پیپلزپارٹی امیدواروں کے لیے حمایت مانگی ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما عامر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پیشکش رابطہ کمیٹی کے سامنے رکھیں گے جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -