بارسلونا اور دبئی کے مابین مارچ سے مزید فلائٹس کا اضافہ

بارسلونا اور دبئی کے مابین مارچ سے مزید فلائٹس کا اضافہ
بارسلونا اور دبئی کے مابین مارچ سے مزید فلائٹس کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل )متحدہ عرب امارات کی ائیر لائن ’ایمرٹس‘نے اعلان کیا ہے کہ دو مارچ سے بارسلونا اور متحدہ عرب امارات کے مابین فلائٹس کا اضافہ کیا جائے گا۔ اس پیش رفت سے بارسلونا اور دبئی کے مابین کل ہفتہ وار چار پروازیں چلیں گی ،بارسلونا اور دبئی کے درمیان پروازوں کی ہفتہ وار گنجائش دو ہزار 748سیٹوں کی ہوگی ۔بارسلونا سے فلائٹس کے علاوہ ایمرٹس نے میڈرڈ اور دبئی کے مابین نئی فلائٹس کا بھی اعلان کیا ہے،میڈرڈ سے پانچ ہفتہ وار پروازیں ہوں گی جن میں ہر ہفتے چھ ہزار 324نشستیں دستیاب ہوں گی۔