سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کارروائی ، 2 دہشت گرد ہلاک 

سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کارروائی ، 2 دہشت گرد ہلاک 
سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کارروائی ، 2 دہشت گرد ہلاک 

  

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) اور حساس ادارے کے مشترکہ آپریشن کے دوران دو دہشت ہلاک ہوگئے۔

سما نیوز کے مطابق حساس ادارے اور سی ٹی ڈی سندھ نے سکھر کے علاقہ  تھانہ پٹنی کی حدود میں کارروائی کی۔اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے جدید ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گرد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ دیر زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل سیل کرکے سرچ آپریشن بھی کیا جب کہ  دہشت گردوں کے ٹھکانے  سے  بارودی مواد سمیت دیگر چیزیں برآمد ہوئی ہیں۔

مزید :

قومی -