شادی کے خواہشمند لوگوں کے لیے اچھی خبر ،سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی 

شادی کے خواہشمند لوگوں کے لیے اچھی خبر ،سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی ...
شادی کے خواہشمند لوگوں کے لیے اچھی خبر ،سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ہوئی ہے ۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزارپچاس روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ آٹھ ہزار 200روپے ہو گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قدر 900 روپے کم ہوکر 92 ہزار 764 روپے ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 26ڈالر کی کمی ہوئی تھی جس کے اثرات پاکستان میں بھی نظر آئے تھے اور یہاں فی تولہ سونا 1050 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ نو ہزار 250 روپے کا ہوگیا تھاجبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 900 روپے کی کمی سے 93 ہزار 664 روپے ہوگئی تھی۔

مزید :

بزنس -