لیڈی گاگا کے اغوا ہونے والے کتے واپس پہنچ گئے، مگر کیسے؟ دلچسپ واقعہ کا احوال آپ بھی جانیں

لیڈی گاگا کے اغوا ہونے والے کتے واپس پہنچ گئے، مگر کیسے؟ دلچسپ واقعہ کا احوال ...
لیڈی گاگا کے اغوا ہونے والے کتے واپس پہنچ گئے، مگر کیسے؟ دلچسپ واقعہ کا احوال آپ بھی جانیں
سورس:   Instagram

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے گزشتہ روزاسلحہ کے زور پر اغوا ہونے والے اعلیٰ نسل کے  کتے انہیں واپس مل گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق  لیڈی گاگا کے چوری ہونے والے اعلیٰ نسل کے کتے  ایک  خاتون نے  واپس لوٹائے ہیں۔ لیڈی گاگا نے اپنے دونوں کتوں کو واپس لانے والے کے لیے پانچ  لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا تاہم کتے واپس لانے والی خاتون کو کیا صلہ دیا گیا ہے اس حوالے سے کوئی اطلاعات نہیں دی گئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے ملازم کو گولی مار کر زخمی کیا اور ان کے اعلیٰ نسل کے کتے چوری کرکے فرار ہوگئے تھے۔ مذکورہ واقعہ ویسٹ ہالی وڈ میں واقع گلوکارہ کے گھر کے قریب پیش آیا۔وقوعہ کے وقت ان کا ملازم کتوں کو ٹہلا رہا تھا جبکہ لیڈی گاگا شوٹنگ میں مصروف تھیں، تاہم راستے میں دو افراد نے ان کے ملازم پر فائرنگ کردی اور کتوں کو لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس کا واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ملزمان کا مقصد لیڈی گاگا کے کتوں کو ہی چوری کرنا تھا یا یہ اتفاقیہ واردات ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -