اسلام آباد کی ٹیم کون کونسی غلطیاں بار بار دہرارہی ہے؟ شاداب خان نے بتادیا

اسلام آباد کی ٹیم کون کونسی غلطیاں بار بار دہرارہی ہے؟ شاداب خان نے بتادیا
اسلام آباد کی ٹیم کون کونسی غلطیاں بار بار دہرارہی ہے؟ شاداب خان نے بتادیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ہم بیٹنگ میں اپنی غلطیوں سے سیکھ نہیں رہے جس کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑرہا ہے۔

میچ کے بعد عامر سہیل سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ آج کے میچ سے کافی کچھ سیکھنے کو ملا۔ بیٹنگ میں ہم اپنی غلطیوں سے سیکھ نہیں رہے،اگر غلطیاں بار بار ہوگی تو نتیجہ ہمارے حق میں نہیں آئے گا ۔اس پچ پر 160 رنز کرتے تو اچھا میچ ہوتا۔ ہم بہت زیادہ شاٹس مارنے کی کوشش کررہے ہیں۔ شعیب ملک نے آج بہت اچھی بیٹنگ  کی  ہمیں ان سے سیکھنے کی ضرور ت ہے۔دو لیگ سپنرز کو  کھلانے کا مقصد یہی تھا  کہ پہلے اوورز میں وکٹیں حاصل کریں۔

مزید :

PSL -PSL News Update -