چوہدری محمد سرور کے بیٹے نے برطانیہ کے سیاسی میدان میں نیا اعزاز حاصل کرلیا

چوہدری محمد سرور کے بیٹے نے برطانیہ کے سیاسی میدان میں نیا اعزاز حاصل کرلیا
چوہدری محمد سرور کے بیٹے نے برطانیہ کے سیاسی میدان میں نیا اعزاز حاصل کرلیا

  

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کے صا حبزادے نے بر طانیہ کے سیاسی میدان میں نیا اعزاز حاصل کر لیا ۔گور نر پنجاب کے بیٹے انس سرور نے سکاٹش لیبر پارٹی کے سر براہ کا الیکشن جیت لیا ۔انس سرور سکاٹش لیبر پارٹی کے سر براہ بننے والے پہلے پاکستانی اور مسلمان ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ہفتے کے روز اپنے ایک ٹویٹ کے دوران بتایا کہ انکے صاحبزادے انس سرور نے بر طانیہ میں سکاٹش لیبر پارٹی کے سر براہ کا الیکشن جیت لیا پارٹی الیکشن میں انس سرور 57.56فیصد ووٹ لیکر پارٹی سربراہ منتخب ہوئے انس سرور کے بدمقابل مونیکالینن نے 42.44ووٹ حاصل کیے ہیں جسکے بعد انس سرور نے مخالف امیدوار کو2500ووٹوں سے شکست دی ہے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے اپنے بیٹے انس سرور کیلئے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا ہے جبکہ سپیکر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور اپٹما کے سر براہ گوہر اعجاز نے بھی انس سرور کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

مزید :

قومی -