حلیم عادل شیخ نے سانپ کو کہاں اور کیسے مارا؟ تحریک انصاف کے رہنما نے پولیس افسران کو بیان ریکارڈ کروادیا

حلیم عادل شیخ نے سانپ کو کہاں اور کیسے مارا؟ تحریک انصاف کے رہنما نے پولیس ...
حلیم عادل شیخ نے سانپ کو کہاں اور کیسے مارا؟ تحریک انصاف کے رہنما نے پولیس افسران کو بیان ریکارڈ کروادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے پولیس ٹیم کو اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے جیل میں سانپ ڈی ایس پی اور عملے کے سامنے مارا۔
جیو نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ کمرے کے ساتھ ہی باتھ روم کے باہر سانپ برآمد ہوا، میں نے پہلے چپل ڈھونڈی پھر سامنے والے دروازے   کی لکڑی کا ٹکڑا ملا، الماری سے گرنے والے برتنوں کا شور سن کر ڈی ایس پی اور دیگر اہلکار آئے، جب ڈی ایس پی اور عملہ کمرے میں آیا تو سانپ زندہ تھا، میں نے ڈی ایس پی اور عملے کے سامنے سانپ کو مارا۔ ڈی ایس پی کو کہا کہ اس کی ویڈیو، تصاویر اپنے افسران کو بھیجیں، باتھ روم کی چھت میں تین سے چار انچ کا سوراخ تھا۔اپنی جان کو لاحق خطرات سے افسران کو آگاہ کیا، افسران نے بتایا ہر جگہ سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں، کمرے کے باہر کوریڈور اور سیڑھیوں پر کوئی کیمرا نہیں تھا۔
 حلیم عادل شیخ کا بیان  ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز اور ایس ایس پی کورنگی فیصل چاچڑ نے ریکارڈ کیا۔

مزید :

قومی -