آج کا دن غازیوں کا دن ہے، پاک فضائیہ نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا: سردار تنویر الیاس

 آج کا دن غازیوں کا دن ہے، پاک فضائیہ نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا: سردار تنویر ...
 آج کا دن غازیوں کا دن ہے، پاک فضائیہ نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا: سردار تنویر الیاس

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ آج کا دن غازیوں کا دن ہے، پاک فضائیہ نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا ، آج کا دن ہم جوش جذبے سے منا رہے ہیں، سخت موسم کے باوجود کشمیر کی عوام آج پاکستان کیلئے نکلے ہیں۔

سرپرائز ڈے کیلئے منعقد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سکھ آج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، سدھو کو آرمی چیف کی جھپی نے ہنگامہ مچا دیا، سکھوں نے لال قلعے پر اپنا جھنڈا لہرایا،کشمیری بھی اپنا جھنڈا لال قلعے پر لہرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،کشمیر صرف ایک ہے، کشمیر صرف کشمیریوں کا ہے،بھارت کشمیر کو تقسیم کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر دفتر میں پاکستان کیساتھ کشمیر کا جھنڈا ہوتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں نے بے پناہ قربانیاں دیں،عوام عمران خان اور مسلح افواج کیساتھ کھڑی ہے۔

مزید :

قومی -