غیر قانونی بھرتیوں پر سابق سپیشل ایجوکیشن سیکریٹری سندھ اور پی ایس گرفتار

غیر قانونی بھرتیوں پر سابق سپیشل ایجوکیشن سیکریٹری سندھ اور پی ایس گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (نیٹ نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  میں 294 افراد کی غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سابق سیکریٹری نور محمد لغاری سمیت 8ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردیں۔ (بقیہ نمبر56صفحہ 7پر)
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے اسپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ  میں 294 افراد کی غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے سابق سیکریٹری نور محمد لغاری سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردیں۔ ملزمان میں پی ایس سیکریٹری محمد علی، ناز پروین، محمد علی شاہ، ڈاکٹر کیشور کمار، مشتاق احمد خالد سلیمان اور عبدالرحمان شامل ہیں۔ ضمانت مسترد ہونے پر نیب نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں سابق اسپیشل ایجوکیشن سیکریٹری نور محمد لغاری اور ڈاکٹر کیشور کمار شامل ہیں۔
 پی ایس گرفتار