پی ایس ایل سیون کا فائنل آج کھیلا جائے گا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کا فائنل میچ آج کھیلا جائے گا۔
فائنل میچ رات ساڑھے 7بجے شروع ہوگا۔لاہور قلندرز کی ٹیم پہلی بار پی ایس ایل کا فائنل کھیلے گی جبکہ ملتان پی ایس ایل کی دفاعی چیمپین ہے۔رواں سیزن میں دونوں ٹیمیں تین بار آمنے سامنے آئیں ہیں ۔تاہم دو بار ملتان سلطانز جبکہ ایک بار لاہور قلندرز کی ٹیم فاتح رہی۔پی ایس ایل سیون میں ملتان سلطانز کی ٹیم کو اب تک صرف ایک بار شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
دوسری جانب پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔لاہور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات کے لیے 8 ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔