پی ٹی آئی کا مارچ، جیب کتروں کی چاندی ہوگئی، کئی رہنما اور کارکن لٹ گئے

پی ٹی آئی کا مارچ، جیب کتروں کی چاندی ہوگئی، کئی رہنما اور کارکن لٹ گئے
پی ٹی آئی کا مارچ، جیب کتروں کی چاندی ہوگئی، کئی رہنما اور کارکن لٹ گئے
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سندھ میں نکالے گئے مارچ میں جیب کتروں کی چاندی ہوگئی، پہلے ہی روز کئی رہنماؤں ، کارکنوں اور صحافیوں کی جیبیں کاٹ لی گئیں۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق مارچ کے دوران  جیبیں کٹنے کے   واقعات کمو شہید، شکار پور اور سکھر میں پیش آئے۔ مارچ کے پہلے ہی دن ایم پی اے راجہ اظہر کی جیب سے 35 ہزار روپے نکال لیے گئے۔ سیکیورٹی سکواڈ کے خالد بلوچ اور رحمت کے موبائل فون چوری ہو گئے۔ جیب کتروں نے صحافیوں کو بھی نہیں چھوڑا اور ان کی جیبوں کا بھی صفایا کردیا۔ مارچ میں شریک کئی کارکنوں کے پرس نکال لیے گئے۔ 

جیبیں کاٹنے کے متعدد واقعات پیش آنے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے سٹیج سے ہدایات جاری کی ہیں کہ رش والی جگہوں پر کارکن اپنی جیبوں کا خصوصی خیال رکھیں۔