عبداللہ شفیق نے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بتادیا

عبداللہ شفیق نے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بتادیا
عبداللہ شفیق نے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بتادیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چیمپیئن ٹیم لاہور قلندرز کے بلے باز عبداللہ شفیق کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران ملتان سلطانز کے رائلی روسو کا کیچ ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم کے پہلا فائنل جیتنے پر وہ بہت خوش ہیں۔ کراؤڈ نے بہت اچھے طریقے سے سپورٹ کیا، آسٹریلیا کی ٹیم بھی آگئی ہے، امید ہے کہ اس سیریز میں بھی سپورٹ ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے ملتان سلطانز کے رائلی روسو کا  مشکل کیچ پکڑا، وہ ایک بڑے کھلاڑی ہیں اور ان کا کیچ انتہائی اہم تھا۔ رائلی روسو کے آؤٹ ہونے کے بعد ہم ون سائڈڈ میچ جیتے۔

مزید :

PSL -PSL Expert Opinion -