وحشیانہ تشدد، ہارٹ اٹیک سے امام مسجد جاں بحق

وحشیانہ تشدد، ہارٹ اٹیک سے امام مسجد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار) تھانہ مظفر آباد کے علاقے ہوز والا کھوہ سلطان پور ہمڑ میں ساٹھ سالہ نذیر احمد ولد محمد ن جو کہ محلے کی مسجد میں امامت کرواتا ہے گزشتہ روز مسجد کے گیٹ کے باہر مٹی دلوا رہا تھا۔اسی دوران تین افراد محمد بخش ولد محمد رمضان قوم آہیر. ظفر اقبال ولد محمد بخش. مظہر ولد محمد بخش بخش آگئے۔جہنوں نے آتے ہی جھگڑا کرنا شروع کردیا ۔اور امام مسجد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔اس دوران مذکورہ امام مسجد کو دل کا دورہ پڑ گیا ۔جسکو عزیز و اقارب شیرشاہ ہسپتال لے گئے ۔جہاں اسکی موقع واقع ہوگئی۔اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر آگئی ۔جہنوں نے کارروائی شروع کردی ہے۔