صوبہ بھر میں12سے16مارچ تک ہفتہ جشن بہاراں منانے کا فیصلہ

صوبہ بھر میں12سے16مارچ تک ہفتہ جشن بہاراں منانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
خانیوال (نمائندہ پاکستان )محکمہ تعلیم نے خانیوال سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں 12سے 16مارچ تک ہفتہ جش بہاراں منانے کا اعلان کردیا ذرائع کے مطابق پنجا ب بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں سکولوں میں12سے 16مارچ تک مختلف تقریبات کا انعقاد کیاجائے گا جس میں فلاور شور، کلچر شو، ڈرامہ ،تقریری مقابلے اور فن فیئر ہوگا ہر طالبعلم ایک پودا لگائے گا اور اس کی دیکھ (بقیہ نمبر7صفحہ6پر )
بھال کرے گا مذکورہ دنوں میں سالانہ امتحانات کا سلسلہ بھی جاری رہے گا امتحانات کا شیڈول کسی صورت متاثرہ نہیں جائے گا ۔