ملتان، یوسیز فنڈز بند، انتظامی امو رشدید متاثر

ملتان، یوسیز فنڈز بند، انتظامی امو رشدید متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) نگران حکومت کے قیام کا ایک ماہ گزرنے کے باوجود یونین کونسلوں کو ضروری اخراجات کیلئے فنڈز کی فراہمی نہ ہونے سے انتظامی امور شدید متاثر ہورہے ہیں ۔اس ضمن میں یونین کونسلوںکے سیکرٹریوں کے مطابق محکمہ لوکل گورئمنٹ کے افسران کی عدم توجہی کے باعث یونین کونسلوںکو ضروری اخراجات جن میں اسٹیشنری ،ضروری کاغذات سمیت دیگر کے فنڈز فراہم نہیں کئے جارہے جس سے پیدائش اموات سرٹیفکیٹ سمیت دیگر امور ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں سیکرٹری یونین کونسلوںکا کہنا ہے کہ لوکل گورئمنٹ کے اکاﺅنٹ کلرک سجاد نے (بقیہ نمبر20صفحہ6پر )
سابقہ کنٹی جنٹی بل بھی دبا کررکھے ہوئے ہیں جنھیں پاس کرانے کیلئے رقم کی ڈیمانڈ کی جارہی ہے ۔متاثرہ سیکرٹریوں نے ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورئمنٹ جنوبی پنجاب سے مذکورہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔ جبکہ شجاع آباد ، جلال پور پیروالا کے یونین کونسلوں کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔