میرا جینا مرنا مسلم لیگ( ن) کے لئے ہے،عبدالرحمن کانجو 

میرا جینا مرنا مسلم لیگ( ن) کے لئے ہے،عبدالرحمن کانجو 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مریدکے(نامہ نگار)مریدکے وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن خان کانجو نے اپنے ایک بیان میں اپنے متعلق مسلم لیگ (ن) پارٹی چھوڑنے اور آزادحیثیت میں گروپ تشکیل دیکر الیکشن کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا جینا مرنا پارٹی اور اپنے ضلع کی عوام کے ساتھ ہے۔منفی پروپیگنڈے کرنے والوں کو شرمندگی کا سامنا ہو گا۔(بقیہ نمبر21صفحہ6پر )
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن خان کانجو نے اپنے ایک بیان میں میں کیا۔وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ نے مزید کہا کہ ہم نے عوامی خدمت کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائے اور مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔آئندہ بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) اور قائد میاںنوازشریف اور میاں شہبازشریف کے سپاہی کے طور پر میدانِ عمل میں موجود رہیں گے۔منفی پروپیگنڈا اور من گھڑت خبریں ہمارے سیاسی کیرئیر کو متزلزل نہیں کر پائیں گی۔انہوں نے کہا کہ میرے قائد میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف تھے اور ہیں۔ میری سیاست کا محور مسلم لیگ (ن) ہے، پارٹی سے وفاداری ثابت کرنے کیلئے میری کسی وضاحت کی ضرورت نہیں۔ آمریت کے دور میں بھی اپنے قائد اور پارٹی کیساتھ کھڑا رہا اور انشاءاللہ آئندہ بھی کھڑا ہوں۔

کانجو