ملتان، حکومت مخالف تحریک تیز

ملتان، حکومت مخالف تحریک تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان، راجن پور(نیوز رپورٹر،نامہ نگار) ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور مرکزی صدر چوہدری پرویز الہی کی ہدایت پر تحریک انصاف کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی جسکی قیادت سابق مشیر وزیراعلی پنجاب چوہدری طارق زمان گجر اور سابق ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری۔وسیم خان ۔ایم ندیم قریشی ودیگر نے کی اور انہوں نے رضاکارانہ طور پر اپنی گرفتاریاں دینے کا اعلان کیا مگر پولیس (بقیہ نمبر28صفحہ6پر )
انتظامیہ نے کسی کو گرفتار نہ کیا اس موقع پر بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکن اور عوام جمع ہو گئی تھی اور انہوں نے امپورٹڈ حکومت نا منظور ۔نگران وزیراعلی نا منظور ۔الیکشن کرا ملک بچا ۔ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے ۔ہے حق ہمارا آزادی۔ ہم لے کر رہیں گے آزادی ۔آئی آئی ۔پی ٹی آئی ۔کون بچائے گا پاکستان ۔چوہدری پرویز الہی۔ عمران خان۔اور پی ٹی آئی زندہ باد پاکستان زندہ باد کے زبردست نعرے بھی لگائے گئے ہیں۔